پاکستان اور روس کے درمیان پانچ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز: آئی ایس پی آر

پاکستان اور روس مشترکہ فوجی مشقوں فائل فوٹو پاکستان اور روس مشترکہ فوجی مشقوں

پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پانچ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ فائیوتربیلا میں شروع ہوئی، جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے مشقوں میں شرکت کی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ فائیو مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کےمقام پر ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کےقومی ترانے بجائےگئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام سمیت پاکستان میں روسی سفیر ڈنئیلاگنیک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store