بوسنیا کے پریزیڈنسی چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف سے ملاقات

بوسنیا کے پریزیڈنسی چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ فائل فوٹو بوسنیا کے پریزیڈنسی چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ

بوسنیا کے پریزیڈنسی چیئرمین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، آرمی چیف نے کہا پاکستان بوسنیا سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بوسنیا کے پریزیڈنسی چیئرمین نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دفاعی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے سمیت مشترکہ منصوبوں کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بوسنیا سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہمیں دونوں ملکوں کے عوام کے قریبی تعلقات پر فخر ہے۔

بوسنیا کی پریزیڈنسی کے چیئرمین نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر بوسنیا کی پزیڈنسسی کے چئیرمین کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، بوسنیا کی پریڈنسی کے چئیرمین نے یادگار شہداء پر حاضری دی، جہاں انہوں نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ کی۔

install suchtv android app on google app store