پاکستان فرانس میں ہونے والے چاقو حملے کی شدید مذمت کرتا ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ فائل فوٹو دفتر خارجہ

پاکستان نے فرانسیسی شہر نیس میں ہونے والے چاقو حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حملہ فرانس کے شہر نیس کے ایک گرجا گھر میں کیا گیا، ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم اور اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی اور سعودی عرب نے بھی پیرس میں ہونے والے چاکو حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ آج نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

حملہ آور کے حوالے سے اطلاعات آئی ہیں کہ اس کا تعلق تیونس سے ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے جبکہ وہ ایک ہفتے قبل ہی یورپ آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store