وقت آگیا کہ مسلم ممالک کے سربراہان ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر متحد ہوں،وزیراعظم عمران خان

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم فائل فوٹو وزیراعظم

رحمت دو عالم ﷺ کی حرمت سے بڑھ کے کچھ عزیز نہیں،دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرانس کو کرارا جواب،وزیراعظم نےمسلم ممالک کے سربراہان کو خط بھی تحریر کر دیا۔

فرانس کے انتہا پسند اور مسلم دشمن اقدامات،صدر ایمانیول میکرون کے توہین آمیز فیصلوں کے خلاف اسلامی دنیا سراپا احتجاج۔

وزیراعظم عمران خان کا توہین رسالت اور اسلامو فوبیا پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط،لکھا،یورپ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔

وقت آگیا کہ مسلم ممالک کے سربراہان ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر متحد ہوں،مغربی دنیا کو ناموس رسالت ﷺ کی مسلمانوں کیلئے اہمیت بتانا ہوگی۔

ترک صدر کے بعد ترک پارلیمان کا احسن اقدام ،فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورنڈم منظور کرلیا۔

ایران میں بھی فرانسیسی اقدامات کے خلاف غم و غصے کی فضا ہے،جریدے وطن امروز نے صفحہ اول پر ایمانیول میکرون کا خاکہ پیرس کے ابلیس کے نام سے شائع کیا۔

پاکستان،فلسطین،بنگلہ دیش،چیچنیا سمیت دیگر اسلامی ممالک میں پیرس کی شرپسندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store