اسلام آباد: دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پر آ نکلا، ویڈیو وائرل

  • اپ ڈیٹ:

وفاقی دارالحکومت میں دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پر آ نکلا، شہری نے سڑک پر تیندوے کے مٹرگشت کی ویڈیو بھی بنا لی۔

 دامن کوہ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں نے تیندوے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، ویڈیو میں تیندوے کو سڑک پر کھیلتے اور مٹر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ تیندوا سڑک پر ’آوارہ گردی‘ سے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے، کبھی جنگل میں جاتا ہے اور پھر واپس سڑک پر آتا نظر آتا ہے۔

ادھر وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رات کو اس علاقے سے گزرتے ہوئے احتیاط کی جائے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا تیندوا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے، تیندوا رات کے وقت نکلتا ہے اور سڑک پر بھی آ جاتا ہے۔

وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ دامن کوہ اور اور پیرسوہاوہ جانے والے رات کے وقت احتیاط کیا کریں۔

install suchtv android app on google app store