وزیراعظم نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی

120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام فائل فوٹو 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام

ترجمان وزارت قانون کے مطابق نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیاجا رہا ہے وزیراعظم نے فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقدمے کی 21 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا کہ ملک کی تمام 24 احتساب عدالتیں فعال ہیں، 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا معاملہ وزارت قانون کے پاس ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں تمام احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پرکرپشن مقدمات کی سماعت کرنے اور کسی مقدمے میں غیر ضروری التواء نہ دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store