پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی قانون سازی پر حکومت کے لوگوں نے رابطہ کیا: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی قانون سازی پر حکومت کے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بھرپور تعاون کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین کمزور ہوگا تو وفاق کمزور اور پامال ہوگا، اس میں دراڑیں آئے گیں۔

 

خواجہ آصف نے کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا کمرہ توڑ کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے صوبے کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بلوچستان کے 70 سے 80 فیصد علاقے میں حکومت کی رٹ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں جب اپوزیشن کی جانب سے فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی مذمتی قرارداد پیش کرنا چاہی تو حکومتی نشستوں سے شور برپا ہوگیا۔

جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ خواجہ آصف اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک دوسرے سے رابطہ کر لیں یہ حساس معاملہ ہے۔

اس پر خواجہ آصف نے انکار کردیا۔

اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تقریر کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے ووٹنگ ووٹنگ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف آپ کو بات کرنے کے لیے فلور دیا لیکن اب ہمیں بات کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی پر پوری امہ میں اضطراب کی کیفیت ہے۔

وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابا جاری رہا۔

تاہم شاہ محمود قریشی نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پوری قوم متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ کوشش کی گئی اس سے پوری مسلم دنیا کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'آج اپوزیشن کے اس رویے پر انتہائی افسوس ہوا اور اسلامو فوبیا کا رحجان بڑھ رہا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے اسی پر ایک قرار داد لیکر آیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیٹیاں بجا کر ہاؤس کی حرمت پامال ہوئی ہے یا بحال ہوتی ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بلوچستان میں کھڑے ہو کر بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگوائے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فوٹیج نے آپ کو اور آپ کے حلیفوں کو بے نقاب کردیا کہ پاکستان کے مفادات کو نقصان کون پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روح اپوزیشن میں منتقل ہوچکی ہے اور بھارت کا بیانیہ اب اپوزیشن کا بیانیہ بن چکا ہے'۔

گستاخانہ خاکوں پر سیاست کی گنجائش نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو حکومتی نشستوں سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، راجہ پرویز اشرف کے پاس آئے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرار داد پڑھنے دینے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر قرار داد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی اور اگر اپوزیشن قرار داد پیش کررہی تو حکومت اس پر سیاست کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ معاملے پر سیاست کی گنجائش نہیں ہے'۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خواجہ آصف کی پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرایا جائے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش

اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انگریزی میں قرار داد پڑھ کر سنائی جس میں فرانس، ناروے اور سویڈن میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے پڑھی گئی قرار داد پر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے قرار داد کو انگریزی کا مقالہ قرار دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اب اندازہ ہوا کہ عالمی سطح پر پاکستان تنہا کیوں ہے کیونکہ تھیسز کے بجائے دو حرفی بات ہونی چاہیے تھی کہ توہین ہوئی ہے، ہم فرانس سے سفیر واپس بلا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ 'شاہ محمود قریشی نے ہمیں بھارت کا ایجنڈ قرار دیا جس پر وہ معافی مانگیں'۔

install suchtv android app on google app store