چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع کی ملاقات، دفاعی وسیکیورٹی امور پربات چیت

  • اپ ڈیٹ:
 جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع کی ملاقات فائل فوٹو جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع جنرل(ر)ہولوسئی اکر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی اور باہمی فوجی تعاون کوفروغ دینےسےمتعلق اموربھی زیرغورآئے جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ترک وزیردفاع نے دہشت گردی کی جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

اس سے قبل ترک وزیردفاع جنرل(ر)ہولوسکئی اکر نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کےتاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store