پاکستان کاافغانستان سے تعلق صدیوں سے ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان فائل فوتو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان تجارت سرمایہ کاری فورم 2020 کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں تاہم افغانستان میں انتشار کے باعث دونوں ممالک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو نقصان پہنچا۔ 72 برس میں ہندوستان میں مسلمانوں سے اتنی نفرت کرنے والے حکومت نہیں آئی اور آر ایس ایس نظریاتی طور پر ہمارے خلاف ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرنے والے حکومت ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ احساس کریں ماضی میں کیا کھویا کیا پایا، انسان ماضی سے سیکھتا ہے ماضی میں رہتا نہیں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store