دالبندین اور غذر میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان اور گلگت کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فائل فوٹو بلوچستان اور گلگت کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان اور گلگت کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع دالبندین اور گلگت کے علاقے غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں اتوار کی شب 10 بج کر 40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 46 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

اس کے علاوہ گلگت کے علاقے غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

install suchtv android app on google app store