پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا 13 دسمبرکو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا 13 دسمبرکو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان فائل فوٹو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا 13 دسمبرکو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) نے13 دسمبر2020 کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ فیصلہ کن ہو گا۔ وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت سے نجات ملے گی۔

ایازصادق نے کہا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں۔چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد اس حکومت سے نجات ملے گی۔ حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے تیاری کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا۔ دسمبر فیصلے کا مہینہ ہوگا اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کوبچوں والی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔ جمہوریت مانگنے پر ہمیں جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے وزیراعظم کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیلیکٹڈ ہیں، سیلیکٹڈ تھے اورسیلیکٹڈ رہیں گے۔ آپ اسی حالت میں تشریف لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں کا پلان تیار کیا ہے۔

اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

متحدہ حزب اختلاف نے پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ان میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔

ن لیگ کے زیر اہتمام 15 اکتوبرکو راولپنڈی، 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 26 اکتوبر کو مظفر گڑھ میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 2 نومبر کو سرگودھا، 6 نومبر کو فیصل آباد، 10 نومبرکو ساہیوال، 23 نومبر کوملتان اور30 نومبر کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store