ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق فائل فوٹو ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار736ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے832 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ27 ہزار895 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں3 لاکھ10ہزار491 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد10 ہزار668ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 210، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 677، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 526، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار15، بلوچستان میں 15 ہزار 801، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت ص

install suchtv android app on google app store