انتہاپسند مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیرخارجہ

  • اپ ڈیٹ:
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے.

پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے

شاہ محمودقریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

اس سے قبل سیکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان یو این کی تعمیری سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتا رہاہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام دہائیوں سے حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store