عامر محمود کیانی نے اپنے کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے احکامات جاری کر دئیے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اپنے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے نیا اعلامیہ جاری کردیا ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے حال ہی میں اپنے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے ہدایات پر مبنی اعلامیہ جاری کر دیا ہیں۔ جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق مقررہ ٹیم مندرجہ ذیل ٹی او آرز کے مطابق کام کرے گی۔

کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنے ٹیم کے ذریعہ تنظیم میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرینگے اور ان کو اجاگر کرینگے اور سیکرٹری جنرل کو رپورٹ بھی کرینگے۔ اس کے علاوہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنی ٹیم کے ذریعہ پارٹی میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرینگے اور سیکرٹری جنرل کو رپورٹ کرینگے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنے ٹیم کے ذریعہ تمام کارکنوں اوردرجات کے تبصرے کا جائزہ لیںگے ٹیم کے ذریعہ ایولویشن بھی کرینگے۔

یاد رہے کہ معروف ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ جناب حسین لاشاری کو بھی انہوں نے گزشتہ دنوں اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store