ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا

  • اپ ڈیٹ:
ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا فائل فوٹو ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا

ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا، سی اےاے نے ترکی کے طیارے کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونے لگی، ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے حوالے سے آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔

سول ایوی ایشن نے ترک طیارے کو اسلام آبادلینڈنگ کی اجازت دے دی اورطیارےسےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ترک طیارےکووزارت اوورسیزکی درخواست پراجازت دی گئی۔

ترکی کا وفد دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ خیال رہے ترکی کا وفد وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں۔

میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنےجارہےہیں، ترک سرمایہ کار پاکستان کےبنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر علی زیدی نے ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ترک جہازوں پر پاکستانی سی فیئرز کی تعیناتی کی پیشکش کی تھی۔

install suchtv android app on google app store