بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، شہباز گل

بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، شہباز گل فائل فوٹو بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان اور پولیس منہ دکھانے کے قابل نہ رہی، قانون سب کے لیے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، منہ چھپانے کی ضرورت نہ پڑی رات کو جلسے میں گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریر کی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا، گرفتاری بھی ہوئی، کیا اس سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس کی بھی توہین ہوگئی؟

ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کا قانون الگ رکھنا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے، جہاں تذلیل شاہی خاندان کرے، مظلوم بھی یہی ٹھہریں،
جمہوریت کے نام پر یہ مذاق بند کرنا پڑے گا، اب قانون سب کے لیے ہوگا۔
معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اب قانون پر عمل بھی ہوگا، انشاللہ یہی پاکستان کی منزل ہے، اسٹیٹس کو اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، عوام کو مضبوط رہنا ہوگا، کاش ان لوگوں کو کچھ توہین اس وقت محسوس ہوتی جب ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store