یہ جلسہ ہے یا مینا بازار؟ عثمان ڈار

  • اپ ڈیٹ:
عثمان ڈار فائل فوٹو عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسےکو مینا بازار قرار دے دیا۔

اپوزیشن کےجلسے پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے درعمل دیتے ہوئے گیارہ جماعتوں کے کراچی جلسے کو مینابازار قرار دیا۔

 

اس کے ساتھ ہی عثمان ڈار نے تحریک انصاف کے کراچی میں‌ ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’مینا بازار دیکھنے والےعمران خان کے جلسے کےمناظر بھی ملاحظہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک طرف کنفیوژن کا شکارمکس اچار، دوسری طرف قوم کا جنون تھا، واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں 25 دسمبر 2011 کو عظیم الشان جلسہ کیا تھا جس میں مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store