مریم نواز کی پی ڈی ایم جلسے سے پہلے مزار قائد پر حاضری

  • اپ ڈیٹ:
مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری فائل فوٹو مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد پہنچیں۔

انہوں نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مزارقائد پرحاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اورآئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔

install suchtv android app on google app store