گندم آ نہیں رہی گندم آگئی ہے، قیمت جلد کم ہوگی: علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درامد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں۔اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک مؤقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا تھا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی تھی۔

منعقدہ اجلاس میں سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ گندم اور آٹے کی قیمت اور مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ اجلاس میں سید فخر امام نے گندم کی دستیابی اور اس کی قیمتوں اور قلت کی وجوہات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی تھی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں زرعی اجناس کی پیداوار اور ملکی ضروریات پر بھی غورو خوص کیا گیا تھا

اجلاس کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گندم سبسڈی قیمتوں پر دستیاب ہے۔

install suchtv android app on google app store