آٹے کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، عوام کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری

آٹے کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، عوام کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری فائل فوٹو آٹے کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، عوام کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری

گندم کی درآمد، برآمد کے کھیل میں آٹے کے حصول میں عوام کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری۔

درآمدی گندم کا تیسرا جہاز کراچی پہنچ جانے کے باوجود آٹے کے نرخوں میں کمی نہ آسکی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت بھی ہنوز برقرار ہے۔

جہاں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی یومیہ ڈیمانڈ 2 لاکھ تیس ہزار ہے لیکن اِس وقت صرف ایک لاکھ 29 ہزار روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے ہیں۔

اِس حوالے سے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو گندم کا اضافی کوٹہ جلد ملنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store