کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 16 افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے فائل فوٹو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 296 مریض زیرعلاج ہیں اور3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار298 اور سندھ میں 2 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 147، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 996 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 559، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store