ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید میلاد النبی ﷺ 30 اکتوبر کو ہوگی

اہ ربیع الاوّل کا چاند فائل فوٹو اہ ربیع الاوّل کا چاند

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

ماہِ ربیع الاوّل 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جبکہ دیگر صوبوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی ہوا۔

کمیٹیوں کو لاہور، کوئٹہ اورپشاور سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، علماء کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندوں اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے ماہِ ربیع الاوّل کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہو گی۔

اس حساب سے عید میلاد النبی ﷺ بارہ ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store