قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، وزیراعظم اٹھ کر چلے گئے

  • اپ ڈیٹ:
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے نے احتجاج شروع کردیا اور شدید نعرہ بازی کی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی کورم کی نشاندہی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کے بعد ایوان میں واپس آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ رہنما پیپلز پارٹی سید نوید قمر نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر ایوان چلانا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک تھے، تاہم اپوزیشن ارکان کے نعرہ بازی کی وجہ سے وہ اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ اپوزیشن ارکان نے نعرہ لگایا کہ “وہ بھاگ گیا، بھاگ گیا بھاگ گیا”۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پلے کارڈ اٹھا کر نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نوید قمر، شازیہ مری سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے بھی نعرے لگائے گئے، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس میں بیس منٹ کاوقفہ کر دیا۔

اپوزیشن ارکان نے نعرہ لگایا مک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی۔ بندہ نمر دو نیازی، گو نیازی گو نیازی۔ اس دوران پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ ایوان میں ویڈیو بنانے لگیں۔ اسپیکر نے نفیسہ شاہ کو ویڈیو بنانے سے منع کیا۔ اسپیکر اسد قیصر کے منع کرنے کے باوجود نفیسہ شاہ ویڈیو بناتی رہیں

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے بھی ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے۔ اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس میں 20 منٹ کا وقفہ کر دیا۔

اپوزیشن ارکان کے شور شرابہ اور نعرے بازی کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store