پچھلے ہفتے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زائد رہی: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ہفتے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 6 ہفتے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زائد رہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے، ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوچکی ہے جن میں سے 8 ہزار 904 فعال کیسز ہیں۔

کورونا وائرس سے 6 ہزار 570 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store