پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی  فائل فوٹو پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور دوطرفہ امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ترک وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی۔

گزشتہ ماہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان امن و ترقی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر امن کو سبو تاژ کرنے والوں کو شکست دیں گے۔

install suchtv android app on google app store