وزیراعظم عمران خان 68 برس کے ہوگئے

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان 68 برس کے ہوگئے فائل پوٹو وزیراعظم عمران خان 68 برس کے ہوگئے

وزیراعظم عمران خان ارسٹھ برس کے ہوگئے، سالگرہ کے دن کا آغاز ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام نے وزیراعظم کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے، ٹوئٹرپر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور ’’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سےسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 Dear PM,
You have been winning at everything you decide to achieve. Thank you for picking Pakistan as your mission, we owe you for your struggle for us and our next generations. You are destined to take our country to new heights #HappyBirthdayPMImranKhan pic.twitter.com/AEGsN2BAf5

— PTI (@PTIofficial) October 4, 2020

 سوشل میڈیا پرعمران خان کی سالگرہ کے ٹرینڈز چھا گئے اور ہیپی برتھ ڈے وزیراعظم عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بنا جبکہ فیس بک پر بھی پارٹی کارکنان وزیراعظم کی سالگرہ سے متعلق پوسٹیں شیئر کیں۔

عوام نے اپنے وزیراعظم کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، کسی نے بانوے کے ورلڈکپ کی تصاویر شیئر کیں تو کسی نے عمران خان کے بچپن سے آج تک کی یادگار تصاویرسوشل میڈیا پر ڈالیں۔

یاد رہے کہ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو پاکستان کو ورلڈکپ کا فاتح بنایا اور جب سماجی میدان میں قدم رکھا تو کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اسپتال بنای

سیاست میں طویل اننگز کھیلنے کے بعد کپتان میدان پر چھاگئے اور ایک بار پھر خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو سیاست کا کپتان بھی کہا جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store