نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کے خطاب میں اب کوئی فرق نہیں رہا: شبلی فراز

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز فائل فوٹو وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نےکہا ہےکہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خطاب میں اب کوئی فرق نہیں رہا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کے خطاب میں اب فرق صرف ایک نعرے کا رہ گیا ہے، ملک کے خلاف وہ تقریریں کر رہے ہیں جنہوں نے اس ملک سے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جس اعتماد کے ساتھ نواز شریف جھوٹ بولتے ہیں اس کا جواب نہیں، آپ اداروں کےخلاف باتیں کر رہے ہیں، وہی ادارے آپ کےساتھ تھے تو ٹھیک تھے، آپ باہر بیٹھ کربانی ایم کیو ایم بنے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ دو سوالوں کے جواب دے دیں، اثاثے کیسے بنائے؟ اور پیسے ملک سے باہر کیسے لےگئے؟ نواز شریف ہر بات کر رہے ہیں، ان دو باتوں کا جواب نہیں دے رہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے بجلی مہنگی، ڈالر کی قدر زیادہ اور انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے، اُنہوں نے غریبوں پر پیسہ نہیں لگایا، سب کچھ اپنے لیے بنایا،لوگ اب اُن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف لندن میں بیٹھے منڈیلا بن کر خطاب کر رہے ہیں، عمران خان 22 سال سےجدوجہد کر رہے تھے اور عمران خان کا 22 سال پہلے جو نظریہ تھا آج بھی اس پرقائم ہیں اور آپ لوگوں کوپیغام دے رہے ہیں کہ پیسہ ہے توکچھ بھی کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store