راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی

راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی فائل فوٹو راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی

راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خان پور میں راولپنڈی سے کراچی آنے والی مسافر بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، سرسید ایکسپریس کا انجن کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریلوے کی پٹری پر پھنس گئی تھی جس کے باعث تیز رفتاری سے آتی مسافر بردار ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے انجن کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ٹرین کو جائے حادثہ پر روک لیا گیا ہے البتہ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افرادلقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

install suchtv android app on google app store