جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، سینیٹر شبلی فراز

جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، سینیٹر شبلی فراز فائل فوٹو جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، سینیٹر شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) قانون سازی مسلم لیگ (ن) کی بلیک میلنگ کا آخری حربہ تھا جس کی ناکامی پر نواز شریف نے ایسی تقریر کی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، شہزاد اکبر نے زیادتی سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا، کابینہ اجلاس میں انرجی سیکٹر کے حوالے سے بات ہوئی جو بجلی کے پلانٹس ایل این جی پر چلتے ہیں، ان پالیسی پربات ہوئی، ماضی کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پتاچلنا چاہیے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ یہ بھی پتہ چلنا چاہیے حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کیا کر رہی ہے، بجلی کے گردشی قرضوں نے ہماری معیشت کو اپنی پکڑ میں لے رکھا ہے، ماضی کے معاہدوں نے ملک کو گروی رکھا لیکن اب ہم ان کو توڑ نہیں سکتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار پر توجہ دی گئی لیکن ٹرانسمیشن اور ترسیل پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث لائن لاسز بڑھے، گردشی قرضے کینسر کی طرح ہیں جو پھیلتےجارہےہیں۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اور نواز شریف کی تقریر سے متعلق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون سازی مسلم لیگ (ن) کی بلیک میلنگ کا آخری حربہ تھا جس کی ناکامی پر نواز شریف نے ایسی تقریر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں جب کہ کابینہ اجلاس میں اے پی سی پر ایک لفظ نہیں بولا گیا۔

install suchtv android app on google app store