باجوڑ: پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک جوان شہید

پاک افغانستان  سرحد فائل فوٹو پاک افغانستان سرحد

باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store