سپریم کورٹ: ریلوے ملازمین کی مستقلی کے خلاف پاکستان ریلوے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی کے خلاف پاکستان ریلوے کی اپیل مسترد کر دی۔

ریلوے ملازمین کی مستقلی کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھا جائے، ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا؟ ملازمین کو رکھ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے ریلوے میں ملازمین کی مستقلی کے خلاف پاکسان ریلوے کی اپیل خارج کر دی۔

install suchtv android app on google app store