الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ پر اہم فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن  نے تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ  پر اہم فیصلہ سنا دیا فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ پر اہم فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل قرار دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامے میں سکروٹنی کمیٹی سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کو ہر اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ رکھنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی نے شواہد کو پرکھا نہ ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا۔ سکروٹنی کمیٹی کی ذمہ داری ہے تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کرے۔

الیکشن کمیشن حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دستاویز قابل قبول نہیں تو اسکی وجوہات بھی بتائی جائیں۔ دستاویزات کی تصدیق کیلئے کمیٹی ہر متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کے خلاف جماعت کے سابق بانی ممبر اکبرایس بابر نے درخواست دائرکررکھی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے 23 اکتوبر 2019 کو غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے اسکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store