پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، صدرعارف علوی

 پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، صدرعارف علوی فائل فوٹو پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، صدرعارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ حالات کے تناظر میں کیا، ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایک قوم بننے کےلیے ہمیں تفرقے سے بچنا چاہیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ماضی میں عراق اور ایران کو لڑایا گیا، ایران عراق جنگ میں 10 لاکھ افراد کی جانیں گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ہم آہنگی ہے اسے فروغ دینا چاہیے، بعض رہنماؤں کی جذباتی تقریروں سے نفرت بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ شفافیت اور انصاف وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے، سندھ کا کوئی حصہ لاوارث نہیں رہ سکتا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہی بہتری آئے گی۔

install suchtv android app on google app store