آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا تقریر نہ دکھائے جانے پر بلاول سے شدید احتجاج

جے یو آئی (ف) کی سربراہ مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو جے یو آئی (ف) کی سربراہ مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں جے یو آئی (ف) کی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا پر تقریر نہ دکھائے جانے پر چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے شدید احتجاج کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ باقی لوگوں کی تقریر براہ راست دکھائی گئیں، میری تقریر کیوں نہیں دکھائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے وضاحت کے لیے مریم اورنگزیب اور شیری رحمان کو بلالیا، اے پی سی کا دوسرا سیشن ان کے ہمراہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شرکا نے دوسرے سیشن کی تقریریں لائیو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی وضاحت پر مولانا فضل الرحمان مطمئن نہ ہوپائے، فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تقریر براہ راست نہ دکھانے کی درخواست نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز دی، انہوں نے سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے، وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے، پارلیمنٹ میں جو قانون سازی ہورہی ہے، کیا بندوق کی زور پر نہیں، ہم نے اب زبانی باتیں نہیں کرنی بلکہ تحریری بات کرنا ہوگی، آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store