مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر پر انٹری

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر پر انٹری فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر پر انٹری

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

نواز شریف کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کیا۔
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

مریم نواز کی اس ٹوئٹ کے کچھ دیر بعد ہی نواز شریف کے اکاؤنٹ سے پہلی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے اپنے پرانے 'ووٹ کو عزت دو' کا نعرہ لکھا۔

 

ان کے اس ٹوئٹ کو مریم نواز کی جانب سے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔

نواز شریف کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے چند گھنٹے کے اندر ہی ان کے فالوورز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store