پاکستانی فلائٹ آپریشن کے متعلق اہم اعلان

پروازیں فائل فوٹو پروازیں

11 دسمبر سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا، ورجن اٹلانٹک لاہور اور اسلام آباد سے لندن ،مانچسٹر کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ورجن اٹلانٹک 11دسمبر 2020سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ، اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتے میں 4پرواز چلائی جائیں گی جبکہ 14 دسمبر 2020 سے لاہور سے لندن کی پرواز ہفتے میں 4 دن چلے گی۔


یاد رہے ورجن اٹلانٹک ایئرویزنےپاکستان سے پروازیں شروع کرنےکااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مسافر ورجن اٹلانٹک ائرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ مناسب پیش کش سے لطف اندوز ہوں گے ، نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے ، کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔

چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں، اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں، برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی، مسافروں کی صحت کی حفاظت کیلئے اعلی معیار کے اقدامات کو یقینی بنانا گیا ہے ۔

جوہا جارونین نے مزید کہا تھا کہ کسٹمر کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنا یا تا کہ لو گو ں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔

بعد ازاں بر طانیہ کے قائمقام ہا ئی کمشنر ایلیسن بلیک برن کا کہنا تھا کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنا روازانہ کی بنیاد پر سفر کر نیوالوں کیلئے با عث مسرت ہیں ، ائر ویز کا خیر مقدم کر نے کے منتظر ہیں ، اس سے دونو ں ممالک میں تجاوتی روابط کو فرو غ ملے گا۔

install suchtv android app on google app store