کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر این سی او سی کا نوٹس

کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر این سی او سی کا نوٹس فائل فوٹو کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر این سی او سی کا نوٹس

فضائی آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں میں کورونا کی ایس او پیز فالو نہیں کی گئیں۔ پاکستان میں کورونا کی وبا کم ہوئی ہے پر کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر فضائی سفر کے دوران ماسک پہن کر رکھیں۔ مسافروں کو سیٹوں پر بٹھانے کے دوران سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائیگا۔

این سی او سی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کے سیٹوں پر بیٹھنے کے بعد کیبن کریو لیڈر اور کیپٹن مسافروں کی تصاویر لیں گے۔ تصاویر بعد از ایئر پورٹ انتظامیہ کو جمع کروائی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں، بکنگ پوائنٹس پر مسافروں کا رش لگ گیا۔

سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر کے باہر ٹکٹس کے حصول کے لیے دھکم پیل۔ ٹکٹس نہ ملنے پر سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد نے پشاور میں پی آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

پریشان حال مظاہرین کہتے ہیں ویزوں کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ وقت پر سیٹیں نہ ملیں تو روزی چھن جائے گی ۔

سوات میں بھی سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد پی آئی اے آفس کے سامنے جمع ہو گئی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے شہری پی آئی اے آفس پہنچے تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

مسافروں نے الزام لگایا ہے کہ ایک ٹکٹ پر اضافی دو سو ڈالر مانگے جا رہے ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت پر فلائٹ آپریشن بڑھا دیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store