اسلامی کیلنڈر کے دوسرے ماہ صفر کا چاند نظر آگیا

صفر المظفر کا چاند فائل فوٹو صفر المظفر کا چاند

اسلامی کیلنڈر کے دوسرے ماہ صفر المظفر 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ماہ صفرالمظفر 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔یکم صفر  کل بروز ہفتہ 19ستمبر 2020 کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store