پنجاب میں کئی پولیس کے آئی جیز تبدیل کیے گئے، لیکن حالات نہیں بدلے، سراج الحق

پنجاب میں کئی پولیس کے آئی جیز تبدیل کیے گئے، لیکن حالات نہیں بدلے، سراج الحق فائل فوٹو پنجاب میں کئی پولیس کے آئی جیز تبدیل کیے گئے، لیکن حالات نہیں بدلے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کئی عرصے سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے ملک میں معصوم بچے اور خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قصور میں معصوم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کے واقعات میں اضافہ تبدیلی کے دعویداروں کے لیےافسوس کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی پولیس کے آئی جیز تبدیل کیے گئے، لیکن حالات نہیں بدلے۔ اب عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی چاہیے، وزیراعظم کو تبدیل ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل کر بھارت کا حصہ بن گیا۔ موجودہ حکومت میں مالی، اخلاقی اور نظریاتی کرپشن میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہے، کراچی مشکل دور سے گزر رہا ہے، صدر کا تعلق کراچی سے ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب کے نام پر صرف سیاسی لوگوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ جولائی کے آغاز میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہوزیراعظم عمران خان نے کشمیر پرتقریر کے بعد دوسری تقریرکی تیاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عوام اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرکے بعد ان کی دوسری تقریر سننا چاہتے تھے۔

install suchtv android app on google app store