ہمیں انگریزوں کی غلامی والی سوچ تبدیل کرنا ہوگی: وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس سے پاکستان ترقی کرسکے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کے راستے پر چلنا ہوگا۔

ہری پور میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ عظیم قوم بنائےگا، انسان کوشش کرتاہے کامیابی اللہ دیتاہے، علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس راستےسے بہت دور نکل گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18سال کی عمر میں بڑے خواب لیکرپہلی بار انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا ، دنیا ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف نکل چکی ہے ، ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے سوچ کو بہتر کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے ہیں، ہم اپنا راستہ ایجاد کرناچاہتے ہیں ، کمیونزم قومی کیلئے تباہی کا سبب بنتی ہے ، انگریز کی غلام اور ذہن کی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، یہ تاثر کہ مغرب ترقی کرسکتی ہے ہم نہیں تو یہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگریز جب سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے ، ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس سے پاکستان ترقی کرسکے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کے راستے پر چلنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ ریکوریونٹ کےذریعے کرپٹ لوگوں سے پیسہ ریکورکیاجاتاہے، چاہتاہوں کرپٹ لوگوں سےریکورکیاگیاپیسہ تعلیم پر لگایاجائے، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہم کاپی کرتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں ، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، چین اور آسٹریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں ، انسٹیٹیوٹ کاقیام خیبرپختونخواحکومت کا اہم منصوبہ ہے

install suchtv android app on google app store