متحدہ قوم کے عزائم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف

 متحدہ قوم کے عزائم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف فائل فوٹو متحدہ قوم کے عزائم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد اور ہیروز کی قدر کرنے والی قوم کے عزم کو کوئی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف آج شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہری کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے شہید کےاہل خانہ کے عزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دلیرافسرنےمادروطن کےدفاع کےلیےجان قربان کی۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکےمیں شہید ہوئے تھے۔ ان کی عمر 23 برس اور تعلق مظفرآباد سے تھا۔

install suchtv android app on google app store