نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے توقبول کریں، شبلی فراز

نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے توقبول کریں، شبلی فراز فائل فوٹو نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے توقبول کریں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ان میں ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے تو فیصلہ قبول کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود سرینڈر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 22 ستمبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اپیلوں پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

اس فیصلے کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کئی ایسے قیدی ہیں جو ان کی نسبت زیادہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ان میں ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے تو فیصلہ قبول کریں، ان کے اعمال جیل والے ہیں لیکن وہ جیل میں رہ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اب حمزہ کو بھی جیل ناگوار گزررہی ہے اور وہ اسپتال جانا چاہتے ہيں، اپوزیشن لیڈر صرف اقتدار کے مزے لوٹنے پاکستان آتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store