وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی افغان دھڑوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتھک کوششوں کے ذریعے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے وہ دن آن پہنچا جس کا افغان عوام کو انتظار تھا،40 سال سے افغان عوام تنازعات اور خون ریزی سے دوچار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی ومالی نقصان اٹھایا، شروع دن سے میرا یہی موقف تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔ اس کا واحد حل مذاکرات اور سیاسی تصفیہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فریقین اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ثابت قدم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن و ترقی کے سفر میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، آج ہم اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان رہنماؤں کی ذمہ داری ہےکہ وہ تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مل کر سیاسی تصفیہ کیلئے مثبت انداز میں کام کریں۔

 

install suchtv android app on google app store