وزیراعظم عمران کی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے ملاقات، وفاق اور صوبے میں باہمی تعاون پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے سمیت وفاق اور صوبے میں باہمی تعاون، ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی گئی۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 802 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے جس میں سے سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

اس پروگرام میں سے 47 ارب 18 کروڑ روپے گزشتہ سال خرچ ہو چکے ہیں، 31ارب 99 کروڑ رواں مالی سال کے دوران مختص کیے جا چکے ہیں اور اگلے 5 سال کے دوران 523 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات، اہم معاملات زیرِ بحث

وزیر اعظم عمران سے ایم کیو ایم کا وفد اور جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاہ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم دورہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store