سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے، چیف جسٹس فائل فوٹو سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ آئين کا آرٹیکل 175 عدالتی نظام کا احاطہ کرتا ہے، عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں، سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کےحل کا بھی اختیارہے، سپریم کورٹ کوبنیادی حقوق کی عملداری کی آئینی درخواستوں کی سماعت کابھی اختیارہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا اختیار بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store