اگلے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی یا نہیں؟ دوہری شہریت رکھنے والوں سے متعلق فیصلہ ہو گیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

وفاقی حکومت نے ایک نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت دوہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والا الیکشن جیت کر غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرے گا۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے دوہری شہریت ترک کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ ترمیمی مسودہ آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویزہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ ساری سیاسی جماعتیں اس میں اپنا اپنا امیدوار کھڑا کریں اور ایسی روایت پیدا کریں تاکہ الیکشن منصفانہ ہوں اور ظاہر بھی ہوں۔

وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں اگر ایسا کلچر فروغ پا جائے تو اگلے آنے والے جنرل الیکشن میں آسانی ہو گی۔

علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الذھبی نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔

دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جسے ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔ہمیں اس رشتے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store