جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ فائل فوٹو قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اورسابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےکہا ہے کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ جب کہ حکومت سمجھ رہی ہے کورونا کی طرح عوام کی حالت میں بہتری آئی ہے، جوغلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں۔ وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے یا مہنگی ہو جاتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ ادا کیا۔ حکومت یہ نہیں بتاتی کہ اتنے عرصے میں کتنا قرضہ لیا گیا۔

ان کاکہناتھا کہ جتنا ٹیکس2018میں ن لیگ کی حکومت نے اکٹھا کیا۔ موجودہ حکومت اتنا بھی نہیں کر سکی۔

اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

install suchtv android app on google app store