کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد نے نئی کروٹ لی ہے: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کامؤقف پٹ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر پر بیانیہ تبدیل ہورہا ہے، بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد نے نئی کروٹ لی ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی معاملات زور پکڑتےجارہے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6سیاسی جماعتوں نے 5اگست کےبھارتی فیصلےکی نفی کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کو اجاگر کیا، فاروق عبداللہ ودیگرسیاسی رہنماؤں کااعلامیہ اہمیت کاحامل ہے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں آئینی حیثیت کوپامال کیا گیا ، بھارت کے غیرقانونی اقدامات نے کشمیریوں کے تشخص کو متاثر کیا اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتاررکھاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے ، کشمیری قیادت کے بہت سے لوگ اب بھی قید میں ہیں ، مقبوضہ کشمیر کےعوام کو غیرقانونی پابندیوں کا سامنا اب بھی ہے.

وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارتی اقدامات سےمقبوضہ کشمیرکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا ، ماہرین کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو ایک سال میں5ارب ڈالر کانقصان ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیاخود اندازہ لگاسکتی ہے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ایک سال بعدبھی وہی ہے، ایک سال میں بھارت نواز سیاسی جماعتوں کارخ بھی بدل چکا ہے، بھارت غیرجانبدارمبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دےرہا، بھارتی غیر قانونی اقدامات پر چین نے بھی واضح مؤقف اپنایا۔

انھوں نے کہا کہ ایک سال میں مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں 3بار زیر بحث آنا بہت اہم ہے، چین بھی کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیتا ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قراردینےکودنیا بھی تسلیم نہیں کررہی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا دعویٰ تاریخی،قانونی ،اخلاقی اعتبار سے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ، 6سیاسی جماعتوں کااعلامیہ حالات معمول پرلوٹ آنے کے دعوے کی نفی ہے، ہندوستان کامؤقف پٹ رہاہے اور مقبوضہ کشمیر پر بیانیہ تبدیل ہورہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آئندہ بھی باخبر رکھیں گے ، بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اکثریت کواقلیت میں بدلنے کیلئےغیرقانونی اقدامات کئے، بھارت نے کشمیریوں کے عزم کو بارہا تبدیل کرنے کی ناکام کوششیں کیں، حالیہ تحریک آزادی سے واضح ہوتا ہے کہ فتح کشمیریوں کی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ واضح کرتاہوں مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کےمؤقف میں تبدیلی نہیں آئی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سنجیدہ کوششیں سب کے سامنے ہیں ، امید ہے بین الافغان مذاکرات سے امن کی راہ ہموار ہوگی ، افغان مسئلے پر پاکستان اور چین مکمل رابطے میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store