نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی کوشش، کیپٹن صفدر نے کیا اہم انکشاف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بے نظیر اور لیاقت علی خان کا قتل کیا گیا اور نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، انہیں مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، ڈی جی نیب اور دیگر اس میں ملوث ہیں جب کہ شہزاد اکبر وعدہ معاف گواہ بنیں گے، مجھے ڈر ہے وہ ملک سے بھاگ نہ جائیں۔

install suchtv android app on google app store