سعودی حکام کا اقامہ ہولڈرز کیلئے اہم حکم جاری، پی آئی اے کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر اقامہ ہولڈر مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی ایوی ایشن گاگا کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ مسافر سعودی عرب واپس آئیں جن کے اقامے کی مدت ختم نہ ہوئی ہو، سعودی ایوی ایشن گاگا نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

ٹریول ایڈوائزری میں اقامہ ہولڈر مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم میں نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، ایئر لائنز کو سعودی عرب پرواز سے قبل ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہدایت پر عمل نہ کرنے والی ایئرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر 7 دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کروانا ہوگا، مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کے قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق خلاف ورزی پر 5 لاکھ ریال جرمانہ، دو سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کی گئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store